عراق میں ایرانی باشندوں کا اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں مزاحمت کرنے والے ایک گروہ نے چار ایرانی باشندوں کو شمالی بغداد سے اغوا کر لیا ہے۔ عربی نشریات کرنے واالی ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن نے ان مغویوں کے بارے میں ایک ویڈیو نشر کی ہے اور کہا ہے کہ اسے یہ ویڈیو اغوا کرنے والے گروپ نے فراہم کی ہے۔ اس ویڈیوں میں چار افراد ہیں جو اپنے شناختی کاغذات دکھا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ مغویوں کا تعلق ایران میں شعیوں کے مرکز سے ہے۔ اس سے پہلے ایک ایرانی سفارتکار کو بھی عراق میں اغوا کر لیا گیا تھا جسے بعد میں رہایی مل گئی تھی۔ بغداد میں ایرانی سفارتخانے اس سفارکار فریدون جہانی کی بازیابی کی تصدیق کی تھی۔ یہ سفارتکار ایک ماہ تک لاپتہ رہے تھے اور باور کیا گیا تھا کہ انہیں شدت پسندوں نے اغوا کرلیا ہے۔ | اسی بارے میں عراق سے مغوی ایرانی سفارتکار رہا27 September, 2004 | آس پاس عراق میں ایرانی سفارت کار لاپتہ09 August, 2004 | آس پاس عراق میں ایرانی سفارت کار اغوا08 August, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||