BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 December, 2005, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹھ عراقی فوجی ہلاک، سترہ زخمی
عراق
چیک پوسٹ پر مزاحمت کاروں نے راکٹ سے چلنے والےگرینیڈ برسائے
عراق میں پولیس کے مطابق بعقوبہ کے قریب بغداد تکریک سٹرک پر واقع ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں آٹھ عراقی فوجی ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد سے سو کلو میٹر شمال میں واقع العظیم میں اس چیک پوسٹ پر مزاحمت کاروں نے راکٹ سے چلائے جانےوالے گرینیڈ برسائے۔

یہ حملہ عراق میں برطانیہ کے سابق سفارت کار سر جیریمی گرین سٹاک کے اس بیان کے فورا بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق میں پانچ سال تک مزاحمت کے جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں العظیم میں ہی ایک اور حملے میں تقریبا انیس عراقی سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔ بعقوبہ اور اس کےاطراف کا علاقہ پر تشدد واقعات کا مرکز رہا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کے اراکین مزاحمت کاروں کی جانب سے متواتر حملوں، اغواء اور پھانسی جیسے واقعات کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد