BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 03:04 GMT 08:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق سے فوری واپسی خطرناک ہے‘
اب بھی ڈیڑھ لاکھ سے زائد امریکی فوج عراقی سرزمین پر موجود ہے
صدر بش نے امریکی قوم کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کا عراق سے قبل از وقت انخلاء انتہائی خطرناک نتائج کا حامل ہو گا۔

اتوار کی شام ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی عراق سے مشن کی تکمیل سے پہلے واپسی ایک غیردانشمندانہ اور بے شرمی پر مبنی اقدام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام سے مشرق وسطیٰ میں غلط سگنل جائے گا اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

صدر بش نے کہا کہ وہ عراق سے فوجوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ زمینی حقائق کی روشنی اور فوجی کمانڈروں کے مشورے سے کریں گے۔

انہوں نے امریکی قوم سے کہا کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں اور ارادے پست نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے چند فوجیوں نے بھی انہیں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے عراقی انتخابات مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے آئینی جمہوری دور کا آغاز ہیں۔

اگرچہ صدر بش نے تسلیم کیا کہ انتخابی عمل سے عراق میں جاری تشدد کی لہر میں کوئی کمی نہیں آئے گی تاہم انہوں نے کہا کہ عراقی انتخابات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اب امریکی کا ایک مضبوط اتحادی نہایت استقامت سے اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عراق میں جنگ اور دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر میں جاری کارروائی کے سلسلے میں بش انتظامیہ اندرونی طور پر انتہائی دباؤ میں ہے۔

اسی بارے میں
ڈک چینی عراق کے دورے پر
18 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد