BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 December, 2005, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی وزیراعظم عراق پہنچ گئے
ٹونی بلیئر
ٹونی بلئیر کا عراق کا یہ چوتھا دورہ ہے
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کرسمس سے قبل عراق میں تعینات فوجی دستوں سے ملاقات کے لیے اچانک بصرہ پہنچ گئے ہیں۔

ان کےاس دورے کا مقصد عراق میں موجود برطانوی فوجی دستوں کو کرسمس سے پہلے سرپرائز دینا تھا۔

بلیئر اپنے اس دورے کے دوران ملٹری کے سینئر حکام سے ملاقات میں سکیورٹی کی صورت حال کے جائزے کےعلاوہ ملک میں گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کے بارے میں بھی بات کر یں گے۔ بلیئر خطے میں موجود برطانوی فوجی دستوں کو کرسمس اور نئے سال کی مبادکباد کے پیغامات بھی دیں گے۔

ٹونی بلیئر کا عراق کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ عراق میں اس وقت مرد وخواتین سمیت آٹھ ہزار پانچ سو برطانوی فوجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

امکان ہے کہ ٹونی بلیئر عراق میں برطانوی سفارت کار ٹم ٹورلوٹ، امریکی حکام اور عراق میں برطانیہ کے سب سے سینئر افسر لیفٹینٹ جنرل نک ہوٹن سے عراق میں فوجی دستوں میں کمی کے وقت کے بارے میں بات کریں گے۔

وہ عراق میں امریکی ٹاپ کمانڈر جنرل جارج کیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ وہ مقامی فوج اور پولیس میں عراقیوں کی شمولیت کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ برطانوی کمانڈروں کی جانب سے ماضی میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ مقامی سکیورٹی فورسز میں مزاحمت کار بھی شامل ہو گئے ہیں۔

بلیئر کے سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عراق میں گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے بارے میں بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد بننے والی نئی عراقی حکومت پولیس، سکیورٹی فورسز اور حکومتی شعبوں میں شمولیت پر دے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس میں عراقیوں کی بھرتی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہی برطانیہ عراق سے برطانوی فوجیوں کی واپسی پر بات کرنے کی پوزیشن میں ہو گا۔

بی بی سی کی کیرول واکر، جو وزیر اعظم کے ساتھ ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے دورے پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ ان کے مطابق سکیورٹی کے خدشے کے پیش نظر وزیرا عظم نے زیادہ تر وقت برطانوی اڈے پر ہی گزارا۔

اسی بارے میں
ڈک چینی عراق کے دورے پر
18 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد