BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: اختیارات کےحصول کی دوڑ

عراق
نئی حکومت کی تشکیل اگلے برس جنوری یا فروری میں مکمل ہوسکے گی
عراق میں مزاحمت کاروں کی کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ چکی ہیں جس کے باعث گزشتہ ہفتے کے انتخابات کے دوران ملک میں جو ماحول بنا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔

انتخابات سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں کئی دن لگیں گے اور خیال ظاہر کیاجا رہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل اگلے برس جنوری یا فروری میں مکمل ہوسکے گی تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ملک کے سیاستدان قومی مفاد کی خاطر کس حد تک اپنے اختلافات دور کرپائیں گے۔

ایک طرح سے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عراق میں حالات معمول پرواپس آگئے ہیں۔ تشدد آمیز کارروائیاں پھر سے زور پکڑ چکی ہیں اور ایندھن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوامی احتجاج، عراق کے عام آدمی کے مسائل کی یاد دلاتی ہیں۔

مگر پھر بھی عوام کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ اگلے چار سالوں کے دوران ان پر کون حکمرانی کرے گا۔ پچھلے ہفتے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے بعد اب عوام کو حتمی نتائج اور پھر نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار ہے۔

پہلے حکام کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی دس دن میں مکمل ہوجائے گی تاہم اب تک تین سو سے زائد بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہوچکی ہیں جن پر حتمی نتائج کے اعلان سے قبل توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جنوری میں گزشتہ انتخابات کے بعد حکومت بننے میں تین ماہ لگ گئے تھے تاہم اس بار حالات مزیدپیچیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

سنی عرب، جنہوں نے جنوری کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، اب پھر سے سیاسی داؤ پیچ میں شامل ہوچکے ہیں اور وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چنانچہ اب اختیارات اور طاقت حاصل کرنے کے کئی امیدوار میدان میں ہیں۔

امریکہ کی جانب سے سیاستدانوں کو کتنی بھی نصیحتیں کی جائیں، اختیارات کا اشتراک کرنے والی حکومت کی آسانی سے تشکیل ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

اسی بارے میں
ڈک چینی عراق کے دورے پر
18 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد