سکیورٹی فائرنگ: دو عراقی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کم از کم دو شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایندھن اور دوسری اشیائے ضرورت کی کمی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سکیورٹی فورسز نے گولی چلادی۔ عراق میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عراق میں احتجاجی مظاہروں کا ایسا لگتا ہے کہ ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اتوار کو بغداد میں ہونے والے مختلف حملوں میں گیارہ افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ اور حکام کا خیال ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش بمبار تھا۔ امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ سنیچر کو اس کا ایک سپاہی بغداد میں ہونے والے موٹرحملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ عراقی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے کاروں اور پٹرول پمپوں کو نذرِ آتش کرنا شروع کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین بنیادی سہولتوں کی کمی اور تیرہ روز پہلے پیٹرول کی قیمت میں تین گنا اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس احتجاجی مظاہرے کے بعدکرکوک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں جیل سے فرار، متعدد قیدی ہلاک28 December, 2005 | آس پاس کربلا میں اجتماعی قبر دریافت27 December, 2005 | آس پاس متعدد عراقی پولیس اہلکار ہلاک26 December, 2005 | آس پاس ’دوبارہ انتخابات کا مطالبہ ختم کریں‘24 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||