BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کربلا میں اجتماعی قبر دریافت
عراق میں اجتماعی قبریں
اجتماعی قبروں کے شواہد صدام حسین کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں
عراق کے شیعہ اکثریت والے شہر کربلا میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

خیال ہے کہ اس اجتماعی قبر میں پائی جانے والی لاشیں ان افراد کی ہیں جنہیں صدام حسین کی فوج نے انیس سو اکانوے میں خلیجی جنگ کے وقت ہلاک کیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ اقدام شیعہ اکثریت کی بغاوت کا سر کچلنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس تنازعہ میں تیس ہزار افراد کو ہلاک کیا گیا تھا جن میں سے بیشتر کو بعد میں اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا تھا۔

کربلا میں یہ اجتماعی قبر اس وقت دریافت ہوئی جب وہاں مزدوروں نے ایک پائپ لائن بچھانے کے لیے کھدائی کا کام شروع کیا۔ جب انہوں نے لاشیں دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس نے پھر علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

وہاں پائے جانے والے افراد بچوں، عورتوں اور مردوں کی لاشوں کو ان کے کپڑوں سے شناخت کیا گیا ہے۔

صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک کئی اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے بیشتر کردوں کے شمالی اور شیعہ اکثریت والے جنوبی علاقوں میں پائی گئی ہیں۔

سابق عراقی صدر صدام حسین اور ان کی حکومت کے دیگر سات اہلکاروں پر انیس سو بیاسی میں دجیل میں ایک سو ارتالیس افراد کے قتل کا الزام ہے تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
صدام: جیل میں ایک سال
13 December, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد