جیل سے فرار، متعدد قیدی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع کاظمیہ کے علاقے میں ایک جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں متعدد قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ایک گارڈ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ کاظمیہ کی جیل میں اس وقت پیش آیا جب ایک قیدی نے ایک گارڈ سے بندوق چھین کر آس پاس موجود دوسرے گارڈز اور قیدیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ امریکی فوج حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقیات کی جارہی ہیں۔ اتوار کو امریکی حکام نے قیدیوں کو عراقی حکام کے حوالےکرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ وہ اس وقت تک قیدیوں کو ان کے حوالے نہیں کریں گے جب تک کہ جیل میں سہولیات کو بہتر نہیں بنایا جاتا۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل عراقی وزارت داخلہ کے ایک سینٹر سے ایک سو ستر قیدیوں بازیاب کرائے گئے تھے ان میں سے کچھ کے ساتھ مبینہ طور بد سلوکی کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد عراقی حکام پر امریکی معیار پر عمل کرنے کی پابندی لگا دی گئی تھی۔ دوہزار تین میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے اور امریکی حکام کے قبضے کے بعد سے جیلوں کی صورت حال متنازعہ رہی ہے اور قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجی گارڈز کی بدسلوکی کے سکینڈلز منظر عام پر آتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں آٹھ عراقی فوجی ہلاک، سترہ زخمی23 December, 2005 | آس پاس عراق: امریکی فوج میں کمی کا اعلان23 December, 2005 | آس پاس متعدد عراقی پولیس اہلکار ہلاک26 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||