متعدد عراقی پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حفاظتی چوکی پر مزاحمت کاروں کے ایک حملے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے اس واقعہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے چھ مزاحمت کار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مارٹر بم، ٹینک شکن میزائلوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے لیس تیس کے قریب مزاحمت کاروں نے بغداد سے ساٹھ کلومیٹر دور بعقوبہ کےنزدیکی قصبے بروز میں ایک پولیس چوکی پر دھاوا بولا۔ درین اثناء امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کرسمس کے دن بغداد میں دو علیحدہ علیحدہ بم حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ فوجی معمول کے گشت پر تھے کہ بموں کی زد میں آ گئے۔ اس ماہ کے آغاز میں پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے عراق میں جاری تشدد میں کمی آئی تھی تاہم اب ایک مرتبہ پھر پرتشدد کارروائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک کارروائی میں جمعہ کو مزاحمت کاروں نے عراقی سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کر کے دس فوجیوں کو ہلاک اور بیس کو زخمی کردیا تھا۔ | اسی بارے میں آٹھ عراقی فوجی ہلاک، سترہ زخمی23 December, 2005 | آس پاس خواتین کا حملہ، 36 اہلکار ہلاک06 December, 2005 | آس پاس حملے میں نو عراقی مزدور ہلاک30 November, 2005 | آس پاس عراق: خاندان کے5 افراد ہلاک21 November, 2005 | آس پاس امریکی فوجیوں سمیت 53 ہلاک 19 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||