حملے میں نو عراقی مزدور ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں بعقوبہ میں ہونے والے ایک حملے میں نو عراقی مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ کھیتوں میں کام کرنے والے یہ مزدور اس وقت ہلاک ہوگئے جب انہیں کام پر لے جانے والی ایک گاڑی پر دس مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر کے پارلیمانی انتخابات سے قبل عراقی حکام تشدد میں اضافے کی امید کررہے ہیں۔ منگل کے روز فلوجہ میں ہونے والے حملے میں ایک سینیئر شیعہ رہنما ہلاک ہوگئے تھے۔ حمزہ عباس العیسوی فلوجہ میں مسلم سکالرز ایسوسی ایشن کے سربراہ تھے۔ گزشتہ سال فلوجہ میں فوجی کارروائی کے دوران شیخ عیسوی نے امریکی افواج سے رابطہ کیا تھا اور مقامی باشندوں کو امریکی فوجیوں پر حملہ نہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔ ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا: ’یہ صدمے کی بات ہے، فلوجہ میں ہر شخص انہیں جانتا ہے، ان کی کافی عزت تھی۔‘ حکومت نے شیخ عیسوی کی یاد میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار جِم موئیر کا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر کے انتخابات سے قبل تشدد میں کافی اضافے کا رجحان ہے۔ حالیہ دنوں میں انتخابات کے انعقاد کے لیے کام کرنے والے کئی اہلکار اور سیاسی امیدوار مارے گئے ہیں جو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی نوٹس میں نہیں آیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||