خواتین کا حملہ، 36 اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراق میں دو خاتون خود کش بمباروں کے ایک حملے میں چھتیس پولیس اہلکار ہلاک اور ستّر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ مشرقی بغداد کی پولیس اکیڈمی میں کیا گیا۔ امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس پر حملے کے تازہ ترین واقعہ میں دو خواتین نے پولیس اکیڈمی کے ایک کلاس روم میں داخل ہو کر اپنے آپ کو بم سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں کم از کم ایک خاتون پولیس کیڈٹ تھی۔ عراق میں نومبر میں دو مساجد پر ہونے والے حملے کے بعد یہ سب سے بڑا خودکش حملہ ہے۔ نومبر کے حملے میں چوہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عراقی پولیس میں بھرتی ہونے کے خواہش مند افراد کو اکثر بھرتی مراکز کے باہر قطاروں میں کھڑے ہوئے بم حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اور تین روز قبل بعقوبہ میں ایک حملے میں انیس عراقی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی اور عراقی حکام نے آئندہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل حملوں میں تیزی آنے کے خطرے کا اظہار کیا تھا۔ | اسی بارے میں عراق میں تشدد: لمحہ لمحہ تفصیل15 September, 2005 | آس پاس بغداد میں خود کش حملہ، تیس ہلاک10 November, 2005 | آس پاس جنازے پر حملہ، اڑتالیس ہلاک19 November, 2005 | آس پاس امریکی فوجیوں سمیت 53 ہلاک 19 November, 2005 | آس پاس اسرائیل: خودکش حملہ، پانچ ہلاک05 December, 2005 | آس پاس بغداد:تین دھماکے، چالیس ہلاک17 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||