بغداد:تین دھماکے، چالیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک ساتھ تین دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم چالیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بغداد شہر کے ایک بس اڈے پر دو کار بم دھماکہ کچھ لمحوں کے وقفے سے ہوئے۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بس اڈے پر دس منٹ کے وقفے سے دو کار بم دھماکے ہوئے۔ تیسرا دھماکہ اس ہسپتال کے نزدیک پہلے دو دھماکوں کے تیس منٹ بعد ہوا جہاں زخمیوں کو لیے جایا جا رہا تھا۔ پہلے دو دھماکوں میں بیس افراد کےہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم پولیس حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ یہ گزشتہ چند روز کے دوران مزاحمت کاروں کی طرف سے کیا جانے والے سب سے بڑا حملہ خیال کیا جا رہا ہے۔ یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب عراقی نمائندہ ملک کے مستقبل کے آئین پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مصروف گفتگو ہیں۔ پولیس حکام اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خودکش بمباروں کا کام تو نہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||