اسرائیل: خودکش حملہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی اسرائیل کے ساحلی قصبے نیتنیا میں ایک خودکش حملے میں پانچ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے قصبے کے شیرون شاپنگ مال میں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور شاپنگ سنٹر میں داخلے کے لیے موجود افراد کی قطار میں موجود تھا اور اس نے داخلے میں ناکامی کے خدشے کے پیشِ نظر اپنے آپ کو عمارت کے باہر ہی اڑا دیا۔ فلسطینی شدت پسند تنظیم اسلامک جہاد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں شاپنگ سنٹر کے داخلی دروازے کو دھماکے سے بری طرح متاثر دکھایا گیا ہے۔
فلسطینی رہنما محود عباس نے اس دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ’دہشتگردی‘ ہے اور اس کے ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ اسرائیلی وزیرِاعظم کے ترجمان ڈیوڈ بیکر کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے سے انکار کیا اور ہم نے اس کا نتیجہ آج نیتنیا میں دیکھ لیا‘۔ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے اتوار کو غزہ پر کیے جانے والے راکٹ حملے کے بعد ہوا ہے اور یہ چھبیس اکتوبر کو ہدیرہ میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد پہلا حملہ ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیل میں بم دھماکہ پانچ ہلاک26 October, 2005 | آس پاس فلسطینیوں کے لیے کراسنگ پوائنٹ26 November, 2005 | آس پاس غزہ پر پھر فضائی حملہ، ایک ہلاک29 October, 2005 | آس پاس غزہ پر میزائلوں سے حملہ، 7 ہلاک28 October, 2005 | آس پاس فلسطینی خاتون حملہ آور ہلاک 04 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||