فلسطینی خاتون حملہ آور ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی فوج نےمغربی اردن کے شمال میں واقع ایک چیک پوسٹ پرایک خاتون فوجی پر حملہ کرنے والی فلسطینی عورت کوگولی مار دی ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس عورت نے چھرا نکالا اور خاتون فوجی پر حملہ کر دیا جس سے فوجی خاتون کے چہرے پر معمولی سا زخم آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس کھڑے فوجیوں نے اس کے پیروں میں گولی ماری۔ دونوں خواتین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن فلسطینی عورت نے بعد میں دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ نابلس کے قریب حوارہ کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں اس سے قبل بھی کئی حملے ہو چکے ہیں۔ اس حملہ آور عورت کے رشتہ داروں نے بتایا کہ تیس سالہ حملہ آور فلسطینی عورت کانام حیفہ حندیا تھا۔ وہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ اس حملے کی کسی مزاحمت کار گروہ نے ذمہ داری قبل نہیں کی ہے۔ فلسطینی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون کو ریڈ کریسنٹ کے طبی عملے نے طبی امداد فراہم کی۔ اسرائیل کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور عورت نے جب فوجی خاتون پر حملہ کیا تو اسے چھرے سمیت پکڑ کر زمین پرگرا لیا گیا اور اس کے بعد اسے اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی۔ خبر رساں ادارے رائٹر نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور عورت کو زمین پر لیٹی ہوئی حالت میں گولی ماری گئی۔ ’دو فوجیوں نے اس پر اس وقت گولی چلائی جب وہ دوبارہ اٹھنا چاہتی تھی اور اسے مار ڈالا‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||