BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 September, 2005, 11:57 GMT 16:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطین: جنگ بندی توڑنے کا اعلان
جنین
’صیہونی دشمن صرف گولیوں کی زبان سمجھتا ہے‘
فلسطینی شدت پسند گروہ الاقصٰی بریگیڈ کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں تین فلسطینیوں کے مارے جانے کے بعد وہ جنگ بندی کے معاہدے کی مزید پاسداری نہیں کریں گے۔

زکریا زبیدی کا کہنا تھا کہ ’ ہمارا جواب لامحدود ہوگا کیونکہ ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کرنی ہے‘۔

مسٹر زبیدی الاقصٰی بریگیڈ کے جنین میں موجود گروہ کے ترجمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ صیہونی دشمن صرف گولیوں کی زبان سمجھتا ہے۔ ہم نے اپنے آپ سے جنگ بندی کا عہد کیا تھا لیکن ہمارا دشمن اس جنگ بندی پر عمل پیرا نہیں‘۔

جنین میں ہی اس گروہ کے ایک کمانڈر ثمر سعدی کو رات گئے ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ ہلاک ہونے والے دیگر دو افراد کا تعلق اسلامک جہاد سے تھا اور انہیں برقین کے علاقے میں ہلاک کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ثمر سعدی اور دیگر دو شدت پسندوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر گولی چلائی۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد سے اب تک مغربی کنارے سے قریباً چار سو فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر مغربی کنارے کے فلسطینی باشندے غزہ سے اسرائیلی انخلاء کے بعد پہلی مرتبہ مقامی انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

یہ انتخابات فلسطینی تنظیم حماس کا امتحان تصور کیے جا رہے ہیں۔ غزہ سے اسرائیلوں کے انخلاء کے سلسلے میں جہاں حماس کی تعریف کی جا رہی ہے وہیں اس پر تشدد کی حالیہ لہر کے آغاز کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد