عراق میں تشدد: لمحہ لمحہ تفصیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں مزاحمت کار مسلسل عراقی اور امریکی فوجی اہداف اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ گزشتہ دو روز کے دوران کب اور کہاں حملے کیے گئے۔( اس خبر میں عراقی وقت دیاگیا ہے جو گرینیچ کے معیاری وقت سے چار گھنٹے آگے ہے) : جمعرات 1310: مشرقی بغداد میں وزارت صنعت کی بس سڑک کے کنارے نصب کیے گئے بم کا نشانہ بنی جس سے تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔ 1200: الدورہ کے علاقے میں ایک پٹرول سٹیشن پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ 0800: الدورہ میں ہی ہونے والے ایک اور کار بم حملے میں سولہ پولیس اہلکاروں سمیت اکیس افراد ہلاک ہو گئے۔ 0745: کرکوک میں سڑک کے کنارے نصب کیے گئے ایک بم کے پھٹنے سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ بدھ 2155: بغداد میں ہونے والے ایک مارٹر حملے میں دو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔ بعد دوپہر: بغداد کے الدورہ علاقے میں مسلح حملے میں ایک عراق فوجی ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ بعد دوپہر: ایک سویلین گاڑی پر ہونے والے ایک مارٹر حملے میں اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ 1400: مغربی عراق کے علاقے کرادہ میں دو تھانوں پر ہونے والے مسلح حملوں میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ 1340: شدت پسند تنظیم القاعدہ اِن عراق نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شمالی عراق میں تلعفر میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کا بدلہ لینے کے لیے عراق بھر میں خود کش حملہ کر رہی ہے۔ 1322: بغداد کے الرشید ہوٹل اور ریلوے سٹیشن کے درمیان ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس سے پہلے ایک خود کش بمبار نے وہاں سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔ بعد میں وہاں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں چودہ عراق پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ 1010: بغداد کے شمال مغرب میں واقع شیعہ علاقے میں ایک خودکش حملے میں چار افراد ہلاک اور بائیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ 1000: مغربی بغداد کے العدل علاقے میں عراقی فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں تین سپاہی ہلاک ہو گئے۔ 0900: بغداد کے ایک پٹرول سٹیشن پر ہونے والے ایک کار بم حملے میں مبینہ بمبار سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ 0830: بغداد میں ایک مبینہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ 0730: بغداد کے الامین علاقے میں سڑک کے کنارے ہونے والے ایک دھماکے میں تین عراقی فوجی زخمی ہو گئے۔ 0630: بغداد کے کاظمیہ علاقے ہونے والے ایک کار بم حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ قبل از طلوحِ آفتاب: عراقی فوجیوں کی وردی پہنے مشتبہ مزاحمت کاروں نے بغداد کے شمال میں واقع قصبے تاجی میں تیرہ افراد کو ان کے گھروں کے باہر نکال کر ہلاک کر دیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||