عراق: امریکی فوج میں کمی کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رمز فیلڈ نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ رمز فیلڈ نے عراقی شہر فلوجہ میں امریکی فوجیوں سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں عراق سے دو برگیڈ امریکی فوجی واپس بلائیں جائیں گے۔ دو برگیڈوں کی کمی سے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں پانچ سے نو ہزار تک کمی ہو جائے گی۔ اس وقت قریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی عراق میں تعینات ہیں۔ امریکی وزیر دفاع رمز فیلڈ عراقی صدر جلال طالبانی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ ادھر برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی اچانک دورے پر امریکہ پہنچے ہیں اور بصرہ میں برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔ | اسی بارے میں ’امریکی فوج کی ضرورت ہے‘11 April, 2005 | آس پاس سقوطِ بغداد کے دو سال، امریکہ مخالف مظاہرے09 April, 2005 | آس پاس عراق کے نئے شیعہ وزیراعظم07 April, 2005 | آس پاس خلیل زاد عراق میں امریکہ کے سفیر06 April, 2005 | آس پاس جلال طالبانی عراق کے صدر منتخب 06 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||