BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 February, 2006, 11:13 GMT 16:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران’مذاکرات کے لیے تیار ہے‘
ایرانی صدر محمد احمدی نژاد
ایران نے روسی تجویز پر شکوک کا اظہار کیا ہے
ایران نے کہا ہے کہ جوہری مسئلے پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ ایران نے یہ بیان اقوام متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایران کے مسئلے کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کے فیصلے کے اگلے دن دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے کہا ہے کہ ایران روس کی تجویز کے بارے میں سمجھوتے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

لیکن انہوں نے کہا ہے کہ روس میں یورینیم کی افزودگی کی تجویز کو نئی صورت حال کے مناسبت سے ڈھالنا ہو گا۔ روس اور ایران نے اس معاملے پر سولہ فروری سے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے جسے مغرب بھی ایک ممکنہ حل کے طور پر دیکھتا ہے۔

امریکہ کے صدر جارج بش نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کے فیصلے سے ایرانی حکومت کو واضع طور پر یہ پیغام جائے گا کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔

ایران کے جوہری تنازعے کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کا فیصلہ جسے جوہری توانائی ایجنسی کے پینتیس ممبران میں سے ستائیس نے منظور کیا ایران پر ممکنہ پابندیوں پر منتج ہو سکتا ہے۔

یورینیم کی افزودگی ایک ایسا عمل ہے جس سے جوہری ری ایکٹر کے لیے ایندھن فراہم کیا جاتا ہے لیکن اس سے جوہری ہتھیار بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

سینچر کے روز ایران کے مذاکراتی نمائندے جوار ویدی نے روس میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی تک یہ واضع نہیں ہے کہ اس تجویز کو کس طرح دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم حامد رضا آصفی کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کا فیصلہ حرف آخر نہیں ہے اور ایران اب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مذاکرات کا دوسرا دور جاری رہے گا لیکن روس میں یورینیم کی افزودگی کو نئی صورتحال کے مطابق ڈھالنا ہو گا تاکہ ہم اس کا جائزہ لے سکیں‘۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ پر امن مقاصد کے لیے جوہری تونائی کا حصول چاہتا ہے لیکن آئی اے ای اے کی حالیہ قرارداد میں ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ ادارے سے تعاون کرے اور اپنی سرگرمیوں کی وضاحت کرے جس کی عسکری جہتیں بھی ہو سکتی ہیں۔

تاہم اس قرارداد میں مزید کسی کارروائی کو چھ مارچ تک کی ملاقات تک کے لیے موخر کر دیا گیا ہے اور اس موقع پر ادارے کے سربراہ محمد البرادئی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

محمد البرادئی کا کہنا ہے کہ ’یہ نازک مرحلہ ہے تاہم یہ کوئی بحران نہیں ہے‘۔ روس اور چین نے اس قرارداد کی حمایت اس شرط پر کی ہے کہ اس میں ایران پر پابندیوں کا فوری خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی صدر بش کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کی معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کی قرارداد مذاکرات کا اختتام نہیں ہے بلکہ ’یہ سفارتی کوششوں میں تیزی ہے‘۔

تاہم انہوں نے امریکی سینٹ سے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ آئی اے ای اے کا فیصلہ ایران کو اس کے جوہری تونائی کے حق سے محروم نہیں کرے گا۔

فوجی حل پر اتفاق
ایران پر حملے کی تجویز پر امریکی سینیٹر متفق
ایرانی صدر احمدی نژاد غلط تشریح
ایران میں سی این این کی نشریات پر پابندی
اصفہان کا ایٹمی پلانٹایرانی پیش رفت
یورینیم کی افزدگی میں ایرانی پیش رفت
اسی بارے میں
ایران کا فیصلہ کل ہو گا
02 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد