ایران کو سلامتی کونسل کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جوہری معاملات پر نظر رکھنے والا ادارہ آئی اے ای اے جمعہ کو ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیج دے گا۔ اطلاعات کے مطابق روس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف پابندی لگانے کے معاملے کو ایک تک مؤخر کر دیا جائے تو وہ ایران کے ساتھ تنازعہ کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کی حمایت کرے گا۔ امریکہ اور یورپی یونین اس معاملے کو سلامتی کونسل کے سامنے رکھنے کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔ ایرن نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ اپنے جوہری پروگرام پر عملدرآمد تیز کر دے گا۔ ایران کے اعلیٰ مصالحت کار علی لاریجانی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کے جوہری پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل کے سامنے رکھا گیا تو وہ اقوام متحدہ کے معائنے روک دے گا اور پر اپنے پر امن جوہری پروگرام ’بغیر کسی روک ٹوک‘ کے عمل درآمد شروع کر دے گا۔ ایران نے حال ہی میں یورینیم کی افزودگی کے پروگرام پر دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔ ایران میں ابھی یورینیم کی مکمل افزودگی نہیں ہو رہی جس سے نیوکلیر ری ایکٹر یا ایٹم بم بنانا ممکن ہو سکتا ہے لیکن مغربی قوتوں کو اس بارے میں تشویش ہے۔ | اسی بارے میں ویانا اجلاس: ایران کے معاملے پرغور02 February, 2006 | آس پاس ایران کےمسئلے کا سفارتی حل چاہیے01 February, 2006 | انڈیا افزودگی شروع کردیں گے: ایران01 February, 2006 | آس پاس بش جنگ کےشوقین ہیں: احمدی نژاد01 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||