بش جنگ کےشوقین ہیں: احمدی نژاد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکی صدر جارج بش جنگ کرنے کے شوقین ہیں اوران پرعوامی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے صدر بش پر فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے لیے اسرائیل کی طرف داری کرنے کا بھی الزام لگایا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں آزادی اور انسانی حقوق پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ احمدی نژاد نے اپنی اس بات کو دہرایا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا۔ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کے حوالے سے پیش پیش ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر اس کے جوہری پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل کے سپرد کیا گیا تو وہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کردے گا۔ | اسی بارے میں روس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا: ایران28 January, 2006 | آس پاس ایران یورپی یونین مذاکرات ناکام30 January, 2006 | آس پاس ایران: سلامتی کونسل میں31 January, 2006 | آس پاس افزودگی شروع کردیں گے: ایران01 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||