اسرائیل: راکٹ حملے میں تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کےجنوبی حصے میں فلسطینی تیارکردہ راکٹ ایک مکان پرگرنے سے ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقع کرامیہ کبوٹز میں پیش آیا جو غزہ کی سرحد سے نو کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروہ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ حملہ ان کی جانب سے کیا گیا۔ اس حملے میں مکان کی دیوار گرگئی جبکہ زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق زخمی بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔ دریں اثناء اسرائیل کے فوجی دستوں اور فلسطین کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ یہ جھڑپ اسرائیل کی لبنان اور شام کی سرحد کے قریب پیش آئی۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے شیبا فارمز کے علاقے میں اسرائیل کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کے جنوب میں واقع حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیئے۔ اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق اس لڑائی میں ایک فوجی معمولی زخمی ہوا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کار غزہ سے اکثر اسرائیلی سر زمین پر راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ حملے اسرائیل کے غزہ اور مغربی اردن میں چھاپوں کا جواب ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حملہ آور عمومًا گھریلو ساخت کے راکٹ استعمال کرتے ہیں جس سے ہلاکتیں کم ہی ہوتی ہیں۔ فلسطین کے صدر محمود عباس شدت پسند گروہوں سےاسرائیل پر راکٹ حملے بند کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں پندرہ سو فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال15 August, 2004 | آس پاس تین ’جاسوس‘ فلسطینی ہلاک03 August, 2004 | آس پاس فلسطینی رکن پارلیمان پر فائرنگ21 July, 2004 | آس پاس غزہ دھماکے میں 4 فلسطینی ہلاک10 July, 2004 | آس پاس غزہ جھڑپیں، آٹھ فلسطینی ہلاک09 July, 2004 | آس پاس غزہ میں جھڑپیں: کئی فلسطینی ہلاک08 July, 2004 | آس پاس فلسطین: جنگ بندی توڑنے کا اعلان29 September, 2005 | آس پاس اسرائیل حملے:4 فلسطینی ہلاک24 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||