پندرہ سو فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی جیل میں قید پندرہ سو فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے فلسطینی قیدی جیل میں برے حالات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی کے وزیر طزی ہنگبی نے کہا ہےکہ فلسطینی قیدی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔اور وہ بھوک کے سے مر جائیں گے۔ قیدیوں کے حقوق کے علمبردار اداروں کا کہنا ہے کہ یہ قیدی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کو اٹھانے کے لیے اور ننگے کیے گئے قیدیوں کی تلاشی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں قید چالیس فیصد فلسطینیوں کے عزیز و اقارب سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے جواب میں اسرائیلی جیل حکام نے قیدیوں کو دیے گئے ٹیلیویژن، ریڈیو واپس لے لیے ہیں اور سیگریٹ کی فروخت بند کرا دی ہے۔ دریں اثناء اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب اس نے یروشلم میں ایک اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق اس کے افسر کو آنے والے زخم معمولی ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے رفاہ پناہ گزین کیمپ پر میزائیل حملہ کیا ۔ میزائیل حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیل نے پچھلے ہفتے بھی رفاہ کے اس علاقے میں کئی گھر مسمار کر دیے تھے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان کو اسرائیل پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||