BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 July, 2004, 04:03 GMT 09:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی رکن پارلیمان پر فائرنگ
نبیل امر کی عمر سینتالیس سال ہے
نبیل امر کی عمر سینتالیس سال ہے
سابق فلسطینی وزیر نبیل امر کو مسلح افراد نے غرب اردن کے شہر رملہ میں گولی مارکر زخمی کردیا ہے۔ انہیں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کا مخالف سمجھا جاتا ہے۔

نیبل امر فلسطینی رکن پارلیمان ہیں اور ماضی میں اطلاعات کے وزیر رہ چکے ہیں۔ منگل کو جب وہ گھر لوٹ رہے تھے تو ان کے دائیں پیر میں دو گولیاں لگیں۔

نیبل امر فلسطینی انتظامیہ میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کے زخم سنگین نہیں ہیں۔ ان پر ایک ایسے وقت حملہ کیا گیا ہے جب غزہ کی پٹی میں لاقانونیت میں اضافہ ہوا ہے اور فلسطینی سیکیورٹی کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان پر حملہ کرنے والے کون تھے۔ لیکن ماضی میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

نبیل امر کی عمر سینتالیس سال ہے، انہوں نے یاسر عرفات کی انتظامیہ میں کرپشن کے الزامات کی نشاندہی کی ہے۔

ایک سال قبل جب انہوں نے یاسر عرفات کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد