غزہ دھماکے میں 4 فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقبوضہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں چار فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک اس دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جس کے نتیجے میں غزہ شہر کی اختتامی حدود پر ایک کار تباہ ہو گئی۔ غزہ کا یہ حصہ یہودیوں کی آبادی نتِزارم کے قریب ہوا ہے۔ ایک اظلاع میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس کار کو اسرائیلی ٹینک نے گولے سے نشانہ بنایا ہو۔ فلسطینی حکام کا بھی کہنا ہے کہ کار کو ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے میزائیل سے نشانہ بنایا۔ اب تک اسرائیل نے اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||