BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 October, 2005, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالی:تاریخی دستاویزات کابچاؤ

دستاویزات
ٹمبکٹو سے ملنے والی دستاویزات کا ایک عکس
دنیا میں رہنے والے براعظم افریقہ کے ملک مالی کے شہر ٹمبکٹو کے نام سے تو واقف ہیں لیکن بہت ہی کم لوگ اس قصبے کی اصل شہرت کی وجہ کے
بارے میں جانتے ہیں۔

سولہویں صدی میں یہ قصبہ اسلامی تمدن کا گہوارہ تھا جس کی جڑیں سپین سے لے کر شمال اور مشرق میں سنڑل ایشیاء تک پھیلی ہوئی تھیں۔

کیپ ٹاؤن یونیورسٹی کے ڈاکٹر شمال جیفی کا کہنا ہے کہ ’ہم اس میں خطے میں عالمگیریت (گلوبلائزیشن ) کا ایک ابتدائی دور دیکھتے ہیں‘۔

ڈاکٹر شمال ٹمبکٹو کے اس انٹیلیچکول ورثہ کو محفوظ کرنے کی ساؤتھ افریقہ اور مالی پروجیکٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کچھ نادر تحریروں کے بارے میں بتایا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ تحریریں عرب اسکالروں کا کام ہے لیکن نہیں یہ افریقیوں کا کارنامہ ہے۔

جب چودہ سو بانوے میں عیسائیوں نے اندلسیہ پر حملہ کیا جو اب اسپین کا حصہ ہے اس وقت شمال مغربی افریقہ کے قدیم باشندے جنہیں ’مور‘ کہا جاتا ہے اور جو یہاں چھ سو سالوں سے حکومت کر رہے تھے وہ یہاں سے بھاگ کر افریقہ چلے گئے ان میں سے کچھ ٹمبکٹو کی طرف آئے ہوں گے۔اس علاقے میں سینٹرل ایشیا کی دستاویزات بھی پائی گئی ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ’ہمیں حاصل معلومات میں ابھی بہت سا خلاء باقی ہے اس وجہ سے میں اس تحقیق کے بارے میں بہت پر جوش ہوں۔‘

دستاویزات
مالی کے شہر ٹمبکٹو سے ملنے والی دستاویزات کا عکس

سولہویں صدی میں یہ علاقہ فنون و ادب کا مرکز رہا ہو گا۔ اس بات کا ادراک ملنے والےان تحریری نمونوں سے ہوتا ہے جن پر بارہ سوایک کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔

مالی میں موجود دستاویزات میں اس عرصے کے دورن لکھی گئی مخلتف موضوعات جیسے موسیقی سے لے کر آنکھوں تک کے بارے میں تحریریں ملی ہیں۔ ان تحریروں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس خطے کی خشک آب وہوا کے باعث ان کی تحریر مٹنے نہیں پائی ہے۔

لیکن اس دور کی ملنے والی دستاویزات مختلف مقامات جیسے لائبریوں اور ذاتی ذخیرے میں موجود ہیں۔

ساؤتھ افریقہ اور مالی پروجیکٹ کے تعاون سے ٹمبکٹو کی ان دستاویزات کو محفوظ کرنے کے لیے ساؤتھ افریقہ کے ماہرین سے مدد لی جارہی ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت اس سلسلے میں فنڈ فراہم کر رہی ہے جو اس تحقیقی کام کے علاوہ اس کام کے لیے درکار مہارت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ٹمبکٹو
 جنوبی افریقہ کی حکومت اس سلسلے میں فنڈ فراہم کر رہی ہے جو اس تحقیقی کام کے علاوہ اس کام کے لیے درکار مہارت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اس پروجیکٹ کے تحت جوہانسبرگ سٹینڈر بینک گیلری میں ٹمبکٹو سے ملنے والی کچھ نادر دستاویزات کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے تاکہ لوگ اس پروجیکٹ کے بارے میں جان سکیں کہ وہاں کیا کام ہو رہا ہے۔

ملنے والی دستاویزات کاغذ پر ہیں جو ایک دوسرے کوئی ایک دوسرے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ ان ڈھیلے کاغذوں کو ایک لکڑی یا چمڑے کی جلدوں میں جوڑ کر رکھا گیا ہے۔ کچھ کو پیچیدہ عبارت سے سجایا گیا ہے دوسری دستاویزات میں سائنسی تصاویر اور موسیقی سےمتلعق چیزیں بنائی گئی ہیں جسے کیلی گرافی کر کےلکیروں کی مدد سے بیان کیاگیاہے۔ جبکہ کچھ دستاویزات میں صرف لکھائی ہے۔

ان دستاویزات کی تحریر اسکالروں کے لیے بہت کشش کا باعث ہے۔ ڈاکٹر شمال نےان دستاویزات میں استعمال کی جانے والی مختلف سٹائل سے لکھی عربی تحریر کے بارے میں بتایا جسے بہت سی دوسری قوموں نے اپنی سیکھی جانے والی زبان کے طور پر اپنایا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد