BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 July, 2004, 13:13 GMT 18:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تصویر جنوبی افریقہ واپس پہنچی
’دی بلیک کرائسٹ‘ جنوبی افریقہ میں
تصویر لندن میں پائی گئی
جنوبی افریقہ کی سب سے متنازعہ تصویر کی، لگ بھگ چالیس سال بعد، ایک بار پھر نمائش کی جا رہی ہے۔ 1961 میں اس تصویر کی نمائش پر جنوبی افریقہ کی نسل پرستی پر مبنی حکومت نے پابندی لگا دی تھی۔

اس تصویر کا نام ’ دی بلیک کرائسٹ‘ ہے۔ اس میں افریقی نیشنل کانگریس کے سربراہ چیف البرٹ لوتھولی کو وزیر اعظم ہنڈرک ورورڈ اور وزیر انصاف جان وورسٹر کے ہاتھوں سولی چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ تصویر کیپ ٹاون کے فنکار رونی ہیرسن نے 1961 میں بنائی تھی اور اب کیپ ٹاون کی نیشنل گیلیری میں اس کی نمائش چل رہی ہے۔

آج کل یہ تصویر جمہوریت کے دس سال مکمل ہونے پر ہو نے والی نمائش کا مرکزی حصہ ہے۔

اس تصویر کی تاریخ بہت دلچسپ ہے۔

1962 میں اسے جنوبی افریقہ سے لندن کے سینٹ پال کتھیڈرل تک خفیہ طور پر پہنچایا گیا تھا۔

یہ کافی عرصے تک سینٹ پال میں ہی رہی اور یورپ کے دورے پر اس تصویر نے افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف پیسے جمع کرنے میں مدد کی۔

مگر جب اس بات کی خبر جنوبی افریقہ کی حکومت کو ہوئی تو انہوں نے رونی ہیریسن کو گرفتار کر لیا اور انہیں شدید اذیتیں دیں۔ مسٹر ہیریسن کا کہنا ہے کہ سات روز تک ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا۔

’دی بلیک کرائسٹ‘ لگ بھگ تیس سال تک غائب تھی۔ پھر ایک روز لندن میں رہنے والے ایک جنوبی افریقی سابق کمیونسٹ نے اخبار میں اس تصویر کے حوالے سے ایک اپیل دیکھی۔ تب انہیں احساس ہوا کہ وہ تصویر ان کے گھر کے تہ خانے میں تھی۔

کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں باڑ آنے کے باوجود اس تصویر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مسٹر ہیریسن کا خیال ہے کہ اس تصویر کی حفاظت کسی خدائی طاقت نے کی ہے۔

1997 میں تصویر ایک بار پھر جنوبی افریقہ پہنچ گئی مگر اب تک اس کی نمائش نہیں کی گئی تھی۔ نمائش کی ترتیب میں بہت بڑا ہاتھ چیف لوتھولی کی بیٹی البرٹینا لوتھولی کا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد