BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 November, 2004, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلامتی کونسل افریقہ کے دورے پر
روانڈا قتلِ عام
روانڈا کے قتلِ عام میں آٹھ لاکھ لوگ مارے گئے تھے
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین افریقہ کے ’گریٹ لیک‘ علاقے کا دورہ شروع کر رہے ہیں تاکہ وہاں ہونے والی جنگوں اور شہریوں کے قتلِ عام کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر لائحہ عمل بنا سکیں۔

گزشتہ دس برسوں میں اس علاقے کے پینتالیس لاکھ لوگ یا تو قتلِ عام میں مارے گئے یا جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کا شکار ہوئے۔

سلامتی کونسل کے اراکین جنگ سے متاثرہ چار ممالک روانڈا، جمہوریہ کانگو، برونڈی اور یوگنڈا کا دورہ کریں گے۔

ہفتے کو پندرہ افریقی رہنماؤں نے علاقے میں امن کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

براعظم افریقہ کا ’گریٹ لیک‘ علاقہ جغرافیائی لحاظ سے ایک ریڑھ کی ہڈی کی مانند دکھائی دیتا ہے لیکن افریقہ کی یہ ریڑھ کی ہڈی جنگوں اور قتلِ عام کے نتیجے میں ٹوٹی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

سرحد پار جنگیں،قتلِ عام اور بھوک یہاں ہر جا نظر آتے ہیں۔

گزشتہ عشرے کا آغاز روانڈا میں قتلِ عام سے ہوا تھا۔ اس کے بعد جنگ کانگو کے وسیع علاقے میں کینسر کی مانند پھیل گئی اور اس نے خطے کے تمام ممالک کو تباہ و برباد کر دیا۔

سلامتی کونسل کے اراکین یہ دورہ نیروبی میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے بعد کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا بنیادی مقصد سوڈان کی صورتحال پر غوروخوص کرنا تھا۔

یہ اجلاس اس لحاظ سے غیر معمولی تھا کیونکہ ایک طویل عرصے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں سلامتی کونسل کے مستقل دفتر سے باہر ہوا ہے۔

سلامتی کونسل کے ترجمان جین وکٹر نکولو کا کہنا تھا کہ ’ سلامتی کونسل ایک نئے اور مضبوط عزم کے ساتھ اس علاقے کا دورہ کر رہی ہے تا کہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ اس معاملے میں کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں‘۔

ادھر افریقی رہنماؤں پر بھی سفارتی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ’گریٹ لیک‘ علاقے میں قیامِ امن سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔

اس علاقے میں قیامِ امن ایک مشکل لیکن دور رس نتائج کا حامل عمل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد