BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 July, 2005, 01:08 GMT 06:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افریقی امداد دوگنی کرنے کا بش منصوبہ
صدر بش
امریکی صدر نے ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر کسی قسم کے سمجھوتے کا عندیہ نہیں دیا
امریکہ کے صدر بش نے اگلے پانچ سالوں میں افریقہ کے لیے امریکی امداد دو گنا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب افریقی رہنما ایماندار حکومت اور قانون کی بالا دستی رائج کرنے کا وعدہ کریں۔

سکاٹ لینڈ کے شہر گلین ایگلز میں اگلے ہفتے ہونے والے جی ایٹ کے سمٹ کے متعلق اپنی ترجیہات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب کے پاس اب ایک نادر موقع ہے کہ افریقہ میں غربت کے خاتمے کے لیے کچھ کرے۔

لیکن دوسری طرف انہوں نے سمٹ کو درپیش دوسرے اہم یعنی ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کے متعلق کسی قسم کے سمجھوتے یا رضامندی کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔

امریکی صدر نے ان افراد پر تنقید کی جو توانائی کے فروغ کی مخالفت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت دو ارب افراد ایسے ہیں جو کسی بھی قسم کی توانائی سے محروم ہیں ۔۔۔ ’ان کی اس تک رسائی کو روکنے کا مطلب ہو گا کہ انہیں مستقل غربت کے کنویں میں دھکیل دیا جائے‘۔

صدر بش نے کہا کہ امریکہ 2010 تک علاقے کو دی جانے والی امداد دوگنی کر دے گا لیکن انہوں نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی امداد بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ تجارت اور اچھی حکومت۔

جنوبی افریقہ کے صدر کے ترجمان بیہکی خومالو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر بش کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ درست سمت کی طرف ایک قدم ہے۔ اب یہ افریقیوں پر منحصر ہے کہ وہ حکومتی معاملات کو بہتر بنائیں‘۔

تاہم غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ایکشن ایڈ کا کہنا ہے کہ بش زیادہ دور نہیں گئے اور یہ ’بڑا عام سا قدام ہے‘۔

66جی ایٹ اجلاس
ضمیمہ: جی ایٹ سے آپ کیا امید کرتے ہیں؟
66جی ایٹ کیا ہے؟
جی ایٹ کا قیام انیس سو ستّر کی دہائی میں ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد