BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 June, 2004, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قرض اورجمہوریت دینے کے فیصلے
جی ایٹ
صدر بش نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا امریکہ جیسی دکھائی دینے لگے
امریکی ریاست جارجیا میں جی ایٹ رہنماؤں کا اجلاس مشرقِ وسطیٰ جمہوریت کے فروغ اور افریقہ کے لیے قرضوں کی سہولت کے فیصلوں پر ختم ہوا ہے۔

صدر بش نے کہا کہ جی ایٹ رہنما جمہوری تبدیلیوں کے خواہشمند مشرقِ وسطی کے عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس پر اتفاق ہوا ہے کہ دنیا امریکہ جیسی دکھائی دینے لگے بلکہ اتفاق اس پر ہوا ہے کہ انسانیت کی عالمی اقدار کو فروغ دیا جائے۔

کانفرنس کے اختتام پر نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران مشرقِ وسطیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ خطے میں تبدیلیوں کے تقاضے زور پکڑ رہے ہیں اور اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ایٹ کے رہنماؤں نے عراق کی مدد کے لیے جس ردِعمل کا اظہار کیا اس سے ان کی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔تاہم وہ اس بات کی توقع نہیں کرتے کہ نیٹو ارکان عراق کے لیے مزید فوجی فراہم کریں گے۔

صدر بش نے صنعتی ترقی یافتہ ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تجارتی پابندیوں کو نرم کریں کیونکہ ان کہ بقول یہ پابندیاں ترقی پذیر ملکوں کے آگے بڑھنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔

صدر بش نے جی ایٹ ارکان کے اس مطالبے کے بارے میں کچھ نہیں کہا کہ امریکہ کو مشرقِ وسطٰی میں اصلاحات کے پروگرام کو مسئلہ فلسطین کے حل سے منسلک کیا جانا چاہیے۔

صدر بش کے منصوبے کو عرب لیڈروں نے بھی مشرقِ وسطٰی پر امریکی اقدار نافذ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد