امریکہ سے جی ایٹ کا مطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست جارجیا میں جاری دنیا کے امیر ترین ممالک کی کانفرنس میں شرکاء نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطٰی میں اصلاحات کے پروگرام کو مسئلہ فلسطین کے حل سے منسلک کرے۔ صدر بش کے منصوبے کو عرب لیڈروں نے بھی مشرقِ وسطٰی پر امریکی اقدار نافذ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ آج کانفرنس کا اہم موضوع قرضوں میں جکڑے ہوئے افریقی ممالک کی حالتِ زار ہے اور جی۔ایٹ کے ممالک مقروض افریقی ملکوں کو مالی رعائتیں دینے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ جی۔ایٹ ممالک افریقہ کے جنگ زدہ علاقوں میں متعین کرنے کے لئے ایک خصوصی امن فوج تیار کرنے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔ پچاس ہزار سپاہیوں پر مشتمل یہ فوج آئندہ پانچ برس میں تیار کی جائے گی۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اسطرح کی فوج تشکیل دینے کے لئے خود ان افریقی ملکوں نے اپیل کی تھی جو عرصہء دراز تک خانہ جنگی کی آماجگاہ بنے رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||