BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی لاشوں کی تصاویر کی تحقیقات
امریکی فوجی
ایک بار پھر امریکی فوجیوں کو نئے سکینڈل کا سامنا ہے
پینٹاگون ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ امریکی فوجیوں نے فحش تصاویر کی جگہ عراقیوں کی لاشوں کی تصویر ویب پر لگائی ہیں۔

امریکی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ویب پر اس طرح کو تصاویر لگانا فوجی ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران اس بات کی تصدیق بھی کی جائے گی کہ ان میں سے کچھ تصاویر کا تعلق افغانستان سے تو نہیں۔

اس سے پہلے 2004 میں بھی امریکی فوج کو اس وقت سکینڈل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب عراق کی ایک جیل کے امریکی محافظوں کی قیدیوں سے بدسلوکی کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

ویب پر فحش تصویر کی جگہ ان تصاویر کے شائع کیے جانے کا انکشاف گزشتہ ہفتے ہوا تھا جس کے بعد کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اس تنظیم کے قانونی امور کے ڈائریکٹر ارسلان افتخار نے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمسفیلڈ کو لکھے گئے ایک خط میں لکھا ہے کہ ’انسانی پُر آشوبی کی اس قدر قابلِ نفرت تجارت ان سب لوگوں کی توہین ہے جو ہماری قومی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں یا دے چکے ہیں‘۔

امریکی وزیردفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پینٹاگون کو حال ہی میں ان الزامات کےبارے میں علم ہوا اور اب ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد