کام کے دوران 2 ملین ہلا کتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ادارے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال کام کے دوران مختلف حادثات اور بیماریوں سے دو ملین زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ہر روز پانچ ہزار لوگ کام کے دوران موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن ان کی اموات کا کہیں اندراج نہیں کیا جاتا۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن یا آئی ایل او کا کہنا ہے کہ ایشیائی ممالک میں کیونکہ ترقی کی رفتار میں تیزی آئی ہے چنانچہ وہاں تعمیراتی عمارات اور معدنی کانوں میں کارکنوں کی اموات بھی اسی قدر تیزی سے بڑھی ہیں۔ صرف برطانیہ میں ساڑھے تین ہزار افراد ہر سال اسبسٹاس ( یعنی آگ سے بچاؤ کے کپڑے ) سے مر جاتے ہیں۔ آئی ایل او کی ایک اور رپور ٹ میں کام کی جگہوں پر ناقص غذائی سہولیات کی فراہمی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پیداواری شرح میں بیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ کام کے دوران کارکنوں کے کھانے پینے کے اوقات بھی مناسب نہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||