BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 September, 2004, 05:05 GMT 10:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امارات میں کارکنوں کے حقوق کا سوال
دبئی کے غیر ملکی کارکن
بہت سے غیر ملکی مزدور اپنی سلامتی کے بارے میں بھی آواز نہیں اٹھا سکتے
دبئی کے ہوائی اڈے پر پانچ مزدوروں کی ہلاکت کے بعد وہاں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کے حالات کے بارے میں کئی سوالات نے سر اٹھایا ہے۔

پیر کو ہونے والے حادثے میں بارہ افرار زخمی بھی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک زیر تعمیر دیوار کو سہارا دینے والا پلیٹ فارم گِر گیا۔

زخمیوں کے بارے میں خیال ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔

دبئی کے بہت سے نئے تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے ہے۔ یہ لوگ بہت کم تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور عام طور پر ان کی ماہانہ آمدن تین سو ڈالر تک ہوتی ہے۔

دبئی کو اپنے عظیم تعمیراتی منصوبوں پر فخر ہے جِن کی وجہ سے اس کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ یہاں یہ بات فراموش نہیں کی جا سکتی کہ اس کامیابی میں ’غیر ملکی مہمانوں‘ کا اہم کردار ہے۔

لیکن اس کے باوجود یہ غیر ملکی مزدور اپنے حقوق کے لیے حتیٰ کہ اپنی سلامتی کے بارے میں معاملات میں بھی آواز نہیں اٹھا سکتے۔ یہ لوگ عام طور پر اپنے خاندانوں کے واحد کفیل ہوتے ہیں اور نوکری کھونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے ۔

لیکن پھر بھی بعض اوقات کچھ مزدور تنگ آ کر شہر سے کئی کلومیٹر دور اپنے کیمپوں سے وزارت محنت کے دفتر کی طرف پیدل چل پڑتے ہیں۔

اِن مزدوروں کو درپیش مسائل اور ان کے حقوق کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں کبھی کبھار کچھ نہ کچھ شائع ہوتا رہتا ہے۔ کئی خبروں میں ذکر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو لمبے عرصہ تک تنخواہ نہیں ملتی جس وجہ یہ نہ ہی نوکری تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی پیسے سے ہاتھ دھونے کے ڈر سے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

اخبارات عام طور پر کمپنیوں کے نام شائع نہیں کرتے۔

دبئی میں محنت کے وزیر کا موقف ہے کہ وہ مزدوروں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں تاکہ شہر پر بین الاقوامی سطح پر حرف نہ آئے۔

دبئی کے ہوائی اڈہ پر ہونے والے حادثے کے بعد شہری ہوا بازی کے سربراہ نے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی سلامتی سب سے اہم ہے۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد