BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 15:49 GMT 20:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کارکن کی سزا میں اضافہ
یمن
ملزم نے عدالت کو بتایا تھا کہ اُس نے اسامہ بن لادن سے امریکیوں پر حملہ کرنے کا عہد ہے
یمن کی ایک عدالت نے دو ہزار دو میں ایک فرانسیسی تیل بردار جہاز پر بم حملے کے الزام میں پندرہ شدت پسندوں کے ایک گروہ کے سرغنہ کو موت کی سزا سنائی ہے۔

فواز الرابئی نامی اِس شخص کو پہلے دس سال قید کی سزاء دی گئی تھی۔ بعد میں استغاثہ کی مزید سخت سزاء کی اپیل کے بعد عدالت نے نہ صرف اِس قید کو سزائے موت میں تبدیل کردیا بلکہ اسی گروہ کے ایک دوسرے رکن کی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے مزید دو کی قید کی سزا میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد اِن افراد نے نعرے لگائے کہ امریکہ خدا کا دشمن ہے۔ فواز الرابئی نے دسمبرمیں عدالت کو بتایا تھا کہ اُس نے اسامہ بن لادن سے امریکیوں پر حملہ کرنے کا عہد ہے ۔

لمبرگ نامی یہ جہاز یمن کی ایک بندرگاہ میں داخل ہونے کی تیاری کررہا تھا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری بوٹ کو جہاز سے ٹکرادیا گیا تھا۔ اِس حملے میں عملے میں شامل بلغاریہ کا ایک باشندہ ہلاک اور بارہ دوسرے زخمی ہوگئی تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد