BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2003, 14:05 GMT 19:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزنی: فرانسیسی کارکن ہلاک
افغانستان
افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں

جنوب مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں فرانس سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کے عملے کی ایک خاتون رکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے لیے کام کرنے والی یہ خاتون اپنی گاڑی میں غزنی شہر کے ایک بازار سے گزر رہی تھیں کہ دو نا معلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گئیں اور ان کا افغان ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھے۔

غزنی کے گورنر کے مطابق موقع پر موجود افغان فوجیوں نے ان پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موٹر سائکل سوار زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اس واقع کے بعد اقوام متحدہ نے قندہار، جلال آباد اور گردیز میں سےاپنے عملے کو فوری طور پر نکل جانے کے لیے کہا ہے۔

اس سال مارچ سے اب تک افغانستان میں یہ کسی غیر ملکی کا پہلا قتل تھا۔ غزنی سابق طالبان حکومت کے حامیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد