BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 12:11 GMT 17:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باغیوں کاشاہ سے بات کرنے سےانکار
نیپال کےماؤ نواز باغی
ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے شاہ کو اقتدار سے ہٹانے کی کوششوں میں اب تک بارہ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں
نیپال میں ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے تین ماہ کی یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان کے صرف ایک دن بعد ہی باغیوں نے شاہ گئندرا سے کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ وہ صرف حزب اختلاف کی جماعتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور حکومت کے وفاداروں سے بات نہیں کریں گے۔

حزب اختلاف کی اہم جماعتوں اور دوسرے لوگوں نے ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تاہم اب تک حکومت اور اس کے زیراثر ذرائع ابلاغ نےاس عارضی جنگ بندی کےاس اعلان پر کسی قسم کے رد عمل کا اظہارنہیں کیاہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ماؤ نواز باغیوں کے ترجمان کرشنا بہادر مہارا کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت حزب اختلاف اور سفارت کاروں سے بات کر سکتی ہے لیکن حکومت سے کسی بات چیت کی امید نہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شاہ کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا۔

وزیروں کی کونسل کے نائب چئیرمین تلسی گری نے بتایا کہ حکومت ماؤ نواز باغیوں کے اس بیان کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی جواب دے گی۔

شاہ نے فروری میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے اس کا جواز یہ بتایا تھا کہ سیاسی رہنما ملک میں نوسال سے جاری بغاوت پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے شاہ کو اقتدار سے ہٹانے کی کوششوں میں اب تک بارہ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری حزب اختلاف کی جماعتوں، کاروباری اور سماجی تنظیموں نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ماؤ نواز باغیوں نے اہم سیاسی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ شاہ کو ہٹانے کے لیے ایک مشترکہ اتحاد بنایا جائے۔

اس ہفتے کے آغاز میں شاہ نےحزب اختلاف کی جماعتوں کو بات چیت کی پیش کش کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد