ماؤ باغیوں کے حملوں میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں ماؤ باغیوں جنہوں نے پانچ دنوں سے نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کو جانے والی سڑکوں کو بند کر رکھا ہے ، ایک اور کارروآئی میں شمال مغربی قصبے پر حملے کے دوران سرکاری عمارتوں کو دھماکے سے اُڑانے کے علاوہ ایک فوجی اور چھ پولیس افسروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ باغیوں نے جیل پر بھی حملہ کیا اور اپنے ساتھیوں کو آزاد کرا لیے ہیں۔ انہوں نے چھ پولیس آفیسروں کو بھی اغوا کر لیا۔ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 600 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع کالنگا قبصے پر باغیوں نے بدھ سے دارالحکومت کھٹمنڈو کا جانے والی روڈ کو بند کر رکھا ہے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ان کے گرفتار ساتھیوں کو جیلوں سے رہا کرئے۔ باغیوں نے کالنگا قبصے پر حملے کے دوران تھانے، ٹیکس دفاتر اور مواصلات کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ماؤ باغی 1996 سے نیپالی بادشاہت ختم کر کے کیمونسٹ ریپبلک بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ باغیوں کی طرف سے دارالحکومت کھٹمنڈو کو جانے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہر میں عام ضرورت کی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||