BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 11:09 GMT 16:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپالی ہوٹل میں بم دھماکے
صحافی ہلاک
نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ایک بڑے ہوٹل کوغیر معینہ عرصے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پیر کو اس ہوٹل کے احاطے میں ایک شخص نے چار بم پھینکے تھے۔

اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے مگر سوآلٹی کراؤن پلازا نامی اس ہوٹل کی انتظامیہ نے حکومت پر ان کے سیکیورٹی خدشات پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

پچھلے ہفتے ماؤسٹ باغیوں سے تعلق رکھنے والی ایک ٹریڈ یونین نے تقریباً دس نمایاں کمپنیوں کو منگل تک اپنا کام بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ بڑی کمپنیاں ملازموں کا استحصال کر رہی ہیں۔ سبھی کمپنیوں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔

ماؤسٹ باغیوں نے بدھ سے کٹھمنڈو پر مالی پابندیاں لگانے کی بھی دھمکی دی ہے۔

دریں اثناء ماؤسٹ باغیوں نے سرکاری ریڈیو کے لیے کام کرنے والے ایک صحافی دیکیندر راج تھاپا کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہیں دو ماہ پہلے مغربی پہاڑی ضلع دیلکھ سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

مقامی صحافیوں نے باغیوں کے رہنماؤں کے حوالے سے بتایا کہ تھاپا پر پولیس کا مخبر ہونے کا الزام تھا۔

نیپالی صحافیوں کی جماعت ’دی نیپالیز جرنلسٹ فیڈریشن‘ کا کہنا ہے کہ پچھلے آٹھ سال میں ماؤسٹ باغیوں نے پانچ صحافیوں کو ایسے ہی الزامات کی بنا پر ہلاک کر دیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ چار مزید صحافیوں کو سیکیورٹی افواج نے باغیوں کی حمایت کے مبینہ الزام کی وجہ سے ہلاک کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد