| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں خون خرابہ
نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اوآخر ہفتہ پر ہونے والی ایک خونی جھڑپ میں دس فوجی اور بائیس ماؤ نواز باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجیوں کی اموات اس وقت واقع ہوئیں جب وہ جیپ اس بم کا نشانہ بن گئی جو فوجیوں پر پھینکا گیا تھا۔ حکام نے اس حملے کی ذمہ داری ماؤ نواز باغیوں پر ڈالی ہے اور کہا ہے کہ اس کے بعد ہونے والی جھرپوں میں بائیس باغی ہلاک ہو گئے۔ نیپالی فوج گزشتہ سال اگست میں، مذاکرات سے باغیوں کے انکار کے بعد، خاص طور جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ نیپالی حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک ہزاروں باغی اور نیپالی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں ماؤ نواز باغی ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جنہوں نے انیس سو چھیانوے میں نیپال میں بادشاہت کے خاتمے اور اس کی جگہ ایک کمیونسٹ حکومت کے قیام کے جد و جہد شروع کی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||