نیپال: چالیس ماؤ نواز باغی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال فوج نے کہا ہے کہ اس نے چالیس سے زیادہ ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔اس کارروائی میں چار سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ماؤ نواز باغیوں پر فوج کے حملے ملک کے دور دراز مغربی صوبے خلیلی میں کئی دن سے جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مغربی صوبی خلیلی میں ایک گاؤں ہسولیا میں چھتیس باغی اس وقت مارے گئے جب انہوں نے ایک سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ ماؤ نواز باغیوں نے اپنے جوابی دعوے میں کہا ہے کہ فوج کا یہ دعوی جھوٹا ہے اوراس کے صرف تین ساتھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے سترہ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حکومت اور باغیوں کے دعووں کی تصدیق مشکل ہے کیونکہ یہ واقعات ملک کے دور دراز علاقے میں ہوتے ہیں۔ باغی نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔ ماؤ نواز بغاوت کے شروع ہونے کے بعد اب تک تقریبا نو ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||