ماؤ باغی: چھ مسافر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کےمغربی ضلع کاپل باستو میں ماؤ باغیوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش میں بس کے چھ مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی ضلع میں جمعہ کو سکیورٹی فورسز کے پانچ اراکین ان باغیوں سے سڑک پر بچھائی رکاوٹوں ہٹانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے تھے۔ جون میں باغیوں نےاس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نےغلط فہمی کی وجہ سے ایک مسافر بس پرحملہ کرکے اڑتیس مسافروں کو ہلاک کردیا تھا۔ نو سال سےجاری اس خانہ جنگی میں دونوں طرف کے بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں بسیں ملک میں نقل حمل کا سب سے بنیادی ارر اہم ذریعہ ہیں۔ نشانہ بننے والی بس مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو سے آ رہی تھی۔ مسافروں نےملک کی اہم مشرق مغرب شاہراہ پر باغیوں کی جانب سے بچھائی جانی والی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان رکاوٹوں میں باغیوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس سے ان رکاوٹوں کو ہٹانے والے مسافر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||