BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سابق نیپالی وزیرِاعظم کو قید
نیپال کے سابق وزیرِاعظم شیر بہادر دوبا
شیر بہادر دوبا کو فروری میں نیپال کے بادشاہ نے برطرف کر دیا تھا
نیپال میں انسدادِ رشوت ستانی کے شاہی کمیشن نے سابق وزیرِاعظم شیر بہادر دوبا کو بدعنوانی کے جرم میں دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔

شیر بہادر دوبا پر ایک متنازعہ سڑک کی تعمیر کے لیے کمیشن لینے پر نو کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

وہ نیپالی تاریخ کے اعلیٰ ترین رہنما ہیں جن پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ شیر بہادر دوبا نے ان الزامات کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ ایک بے بنیاد مقدمہ ہے، یہ ایک سیاسی قتل ہے اور ہم سیاسی طور پر اس کا مقابلہ کریں گے‘۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ایک سابق وزیر پرکاش مان سمیت چار افراد کو بھی مجرم قرار دیا۔

نیپال کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے نیپال کے بادشاہ کی جانب سے قائم کردہ اس عدالت کے فیصلے کو اختلافِ رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔

شیر بہادر دوبا کو فروری میں نیپال کے بادشاہ نے برطرف کر دیا تھا اور وہ انسدادِ رشوت کے اس شاہی کمیشن کو پہلے ہی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔

گزشتہ تین ماہ سے نظر بند مسٹر دوبا نےاس کمیشن کے سامنے پیش ہونے اور وکلائے صفائی کی مدد لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مسٹر دوبا اب سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد