نیپال: 20 ہلاک، 33 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مغربی صوبے بھیجنگ میں ایک بس حادثے میں تیرہ افراد ہلاک اور انتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ماہندرا گاؤں کے پاس اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے چھ سو میٹر گہرائی میں واقع ندی میں جاگری۔ مذکورہ گاؤں دارلحکومت کھٹمنڈو سے سات سو کلو میٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ اس حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہناہے کہ بارشوں کےموسم میں نیپال میں سڑک حادثوں کی شرح بڑھ جاتی ہے کیونکہ بارشوں کے بعد پہاڑیوں پر واقع سڑکوں پر پھسلن ہو جاتی ہے۔ نیپال کے جنوب مغرب میں بارودی سرنگ کے دھماکے سےسات افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں چھ پولیس کےافسران شامل ہیں۔ جن کی گاڑی ضلع روپا دیہی کےمنی گرام گاؤں کے قریب بارودی سرنگ سے جاٹکرائی۔ اس دھماکے میں ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا۔ ماؤ باغیوں نےاس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ نیپال کے حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نےعلاقے کو گھیرے میں لے کراس واقعہ کے ذمہ داروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ماؤ باغیوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات میں تیزی آرہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||