نیپال: بس حادثے میں 37 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں ایک بس کے پہاڑی سڑک سے سو میٹر گہری کھائی میں گرنےسے کم از کم 37 باراتی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں پندرہ باراتی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دلہن بھی شامل ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دولہا بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ نیپال کے دوردراز جنوب مغربی ضلع پیوتھائی میں پیش آیا ہے۔ اس علاقے میں ہر سال ٹریفک حادثوں میں متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ بتائی جاتی ہے کہ بسوں میں بالعموم گنجائش سے زیادہ مسافر بھر لیے جاتے ہیں۔سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات میں بسیں کھائیوں میں گر جاتی ہیں۔ ایک مقامی پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت چھت کے اوپر بیٹے لوگوں کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||