BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 October, 2003, 13:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپال: دو طلباء، گیارہ باغی ہلاک
نیپالی فوجی

سیکورٹی حکام کے مطابق مغربی نیپال کے ایک سکول پر فوج کے حملے میں دو طلباء اور گیارہ ماؤ نواز باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ پیر کے روز اس وقت کیا گیا جب ماؤ نواز باغی سکول میں موجود تھے اور طلباء کے سامنے سٹیج پر ایک شو پیش کر رہے تھے۔

نیپال میں گزشتہ چند روز سے تشدد آمیز واقعات میں تیزی آئی ہے۔ اس دوران تقریباً نوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے اگست میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے چار سو سے زائد افراد تشدد آمیز کاروائیوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ نو روزہ جنگ بندی نیپال میں ایک بڑے ہندو تہوار کے موقع پر کی گئی تھی۔

اتوار اور سنیچر کے حملوں میں باغیوں کے حملوں میں نوے سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

دارالحکومت کھٹمنڈو میں پیر کے روز ایک حکومتی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

فوج کے ایک ترجمان کے مطابق پیر کے حملے کے بعد اس سکول کے پانچ زخمی طلباء کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کھٹمنڈو میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ماؤ نواز باغی اکثر و بیشتر سکول کے بچوں کے لئے سٹیج پر ناچ گانے کے شو کرتے ہیں جس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ماؤ نواز باغی بچوں کو اپنی جدوجہد کے حوالے سے اپنے موقف سے متاثر کرسکیں۔

آٹھ برس قبل باغیوں کی تحریک کے آغاز کے بعد سے نیپال میں تقریباً آٹھ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد