BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 August, 2005, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئین پرمزید مہلت کی خواہش
عراق
نئے آئین میں تیل کی آمدنی اور مذہب کا کردار اہم نکات ہیں
عراق کی حکومت نئے آئین کی تیاری کے کام میں مزید مہلت کی خواہش مند نظر آتی ہے۔

عراق کا نیا آئین پیر تک پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ہے اور اگر حکومت پیر تک آئین تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تو اسے مزید مہلت درکار ہوگی جس کی وہ طلب گار نظر آتی ہے۔

نئے آئین کےحتمی مسودے کےلیے دی گئی مدت میں اس وقت بھی اضافہ کیا گیا جب گزشتہ ہفتے عراق کی مختلف جماعتیں متفقہ نکات پراتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

نئے آئین کے سلسلے میں شعیہ، سنی اور کردکمیونٹیوں کی مختلف جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مگر کچھ نکات ایسے ہیں جن پر وفاق کی سطح پر اتفاق رائے کا ہونا ابھی باقی ہے ان میں تیل کی آمدنی اور مذہب کا کردار اہم ہیں۔

وزیراعظم کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عراق کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عراقی اپنی منزل کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

اگر سیاسی رہنما مقررہ تاریخ تک آئین پارلیمنٹ میں پیش کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکے تو اس کے متبادل کے طور پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگی جاسکتی ہے۔

امریکہ نےعراق کوآئین جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ اس سے عراق کی صورت حال میں استحکام پیدا ہو گا۔

لیکن اس بات کا خطرہ بھی موجود ہے کہ کہیں یہ متنازعہ آئین اکتوبر میں ہونے والے ریفرنڈم میں مسترد نہ ہوجائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد