BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 August, 2005, 20:08 GMT 01:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراقی آئینی مسودہ اتوار تک تیار‘
عراق
عراق کے سابق صدر غازی الیاور، موجودہ صدر طالبانی اور کرد رہنما آئینی مسودے پر بات چیت کے دوران
عراقی صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ ملک کے نئے آئین کا مسودہ اتوار تک تیار ہو جائے گا۔ عراقی پارلیمان میں آئین منظوری کے لیے پیر کو پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل دوسرے ذرایع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا تھا کہ آئینی مسدوے پر اختلافات کم کرنے میں پیش رفت ہوئی ہے اور تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تقسیم پر مفاہمت ہو گئی ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بعض اہم امور پر جن میں شراکتِ اقتدار کا کا تناسب و طریقہ بھی شامل ہے، کوئی مفاہمت نہیں ہو سکی۔ اس میں وفاق اور صوبوں کے اختیارات کا معاملہ بھی شامل ہے۔

عراق میں سیاسی رہنما مفاہمت کی کوششوں مصروف تھے اور پیش رفت کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا تھا کہ کرد اور شیعہ گروہوں اپنے ان مطالبات واپس لے لیے ہیں۔

ملک کے نام میں مفداہمت کا عندیہ دیا گیا ہے اور نام میں وفاقی یا اسلامی کے الفاظ شامل کرنے پر اصرار ختم کر کے ملک کا نام جمہوریہ عراق قرار دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد