ہیتھرو سےگرفتار شدہ افراد رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سے دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کیے جانے والے تین افراد کو رہا کر دیا ہے۔ ان افراد کو سنیچر کی رات تین افراد کو انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن لندن پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں کو لندن میں کیے جانے والے بم حملوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ ان افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ اس دوران لندن پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جمعرات کو بم حملے کا نشانہ بننے والی ایک زیر زمین چلنے والی ٹرین کے ملبے سے کئی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مزید لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ پولیس دوسرے دھماکوں کے نتیجے میں ملبہ بننے والے ڈبوں اور اشیاء کا بھی جائزہ لے رہی ہے تا کہ حملہ آوروں کی کھوج لگائی جا سکے۔ لندن پر ہونے والے بم حملوں کے بعد سے کم سے کم پچیس افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ ان کی لاشیں کنگز کراس کی انڈّر گراؤنڈ سرنگ کے ملبے میں دبی ہوئی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||