BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن بم حملے شہ سرخیوں میں
News image
یورپ بھر میں اخبارات نے جمعرات کو لندن میں ہونے والے بم حملوں کو شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار ڈیلی مِرر نے پولیس، طِبی عملے، فائرفائٹراور دیگر ایمرجنسی سروسز کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے جذبے اور حوصلے کے سامنے دہشت گرد اور بھی زیادہ قابل نفریت دکھائی دیئے ہیں۔

اخبار کے مطابق ماضی میں بھی برطانیہ نے ایسے حملوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی یہ دہشت گردوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے شکست فاش دے گا۔

لندن سے ہی شائع ہونے والے اخبار فنانشل ٹائمز نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے سے نپٹے کے لیے عالمی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

’توسیع شدہ جی ایٹ کو ایک سربراہ اجلاس مشرق وسطیٰ کے تنازعے پر غور کرنے کے لیے وقف کرنا چاہیے۔‘

لندن سے شائع ہونے والے اخبار دی گارڈین کے مطابق دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ان اسباب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جہاں سے دہشت گرد تقویت حاصل کرتے ہیں۔

لندن سے ہی شائع ہونے والے اخبار دی ٹائمز کے مطابق ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کا خیال ہو کہ لندن میں ہونے والے ہلاکتوں اور عراق پر حملے کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔

’لیکن ایسی سوچ غلط ہے۔‘

اخبار کے خیال میں لندن پر اس لیے حملے کیے گئے کیونکہ شدت پسند جمہوری معاشرے کے خلاف ’جہاد‘ کرنا چاہتے ہیں۔

پیرس سے شائع ہونے والے اخبار لفگارو اور لبریشن نے لندن پر حملوں کے خبر کو شہ شرخیوں میں جگہ دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد