BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 June, 2005, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں جھڑپیں: 60 ہلاک

افغانستان
حال ہی میں افغانستان میں تشدد کی ایک تازہ لہر شروع ہوئی ہے
افغانستان کے صوبے قندہار میں امریکی اور افغان فوج کےمشترکہ آپریشن میں ساٹھ طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

قندہار پولیس چیف جنرل محمد ایوب سالنگی نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح کو قندہار کے ضلع منیشین میں امریکی اور افغان فوجیوں نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں ساٹھ لوگ ہلاک اور بہت سارے زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم امریکی فوجی ترجمان نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس بتائی ہے۔

قندہار پولیس چیف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر ملا عبد الغنی بھی شامل ہیں۔

قندہار پولیس چیف نے انکشاف کیا کہ ضلع منیشین کے انچارچ ملک نور محمد کو طالبان نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود طالبان سے مل گیا ہے۔

پولیس چیف نے طالبان کے ان دعوؤں کی بھی تردید کی جس کے مطابق انہوں نے پولیس چیف نینی آغا کو ہلاک کر دیا ہے۔ قندہار پولیس چیف کے مطابق نینی آغا طالبان کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔

منیشین میں طالبان کمانڈر نے ایک خفیہ مقام سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے نے قندہار پولیس چیف کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا کوئی جنگجو ہلاک نہیں ہوا ہے۔

فوج کے بیان کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جنگجوؤں نے زابل صوبے میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔

اس حملے میں ایک افغان پولیس والا ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

حال ہی میں افغانستان میں تشدد کی ایک تازہ لہر شروع ہوئی ہے جس کا ذمہ دار طالبان اور ان کے اتحادیوں کو ٹھرایا جا رہا ہے۔

امریکی فوجی ترجمان کے مطابق یہ جنگجو زبول صوبے کے دائی چوپان علاقے میں گیارہ گھنٹے تک چلنے والی شدید لڑائی میں ہلاک ہوئے۔

بیان کے مطابق جنگجؤں نےمنگل کے دن اتحادی افواج پر راکٹ لاؤنچروں سے حملہ کیا تھا۔جس وقت یہ حملہ کیا گیا اس وقت فوج دائی چوپان میں گشت پر تھی۔

اس لڑائی کے دوران دو ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد